پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کر لیا گیا

  پاکستان کو امریکی آن لائن شاپنگ پورٹل ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ایمیزون نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوان مرد و خواتین کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں