انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش تکمیل کے قریب

انسٹا گرام جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جس کی بدولت صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔

موبائل فون ایپ اور ٹیکنالوجی کی خفیہ خبریں لیک کرنے والے اطالوی موبائل ڈیولپرایلیس سینڈروپلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام صارفین جلد ہی اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ سے انسٹا گرام پر پوسٹ کرسکیں گے۔

ایلیس سینڈرو نے اپنی ٹوئٹ میں اس اپڈیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’انسٹاگرام اپنے صارفین کو کمپیوٹر پر انسٹا گرام پوسٹ تخلیق کرنے کا اہل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، فی الحال اس فیچر کی آزمائش داخلی طور پر کی جارہی ہے۔‘

پلوزئی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ کے ٹاپ پر ( ایک گول دائرے کے اندر+ کا نشان) ایک بٹن دیا گیا ہے ۔ ڈیسک ٹاپ یوزر کو صرف اپنی ویڈیو یا تصاویر کوڈریگ اینڈ ڈراپ کرنا ہوگا۔  جب کہ اس فیچرمیں تصاویر کراپ کرنے اور فلٹر لگانے کے لیے فوٹوایڈیٹر کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ صارفین تصاویرپرکیپشن اورلوکیشن بھی شامل کرسکیں گے۔ صارفین تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے، جب کہ ایڈوانس سیٹنگ میں تبصروں کے فیچرکوغیرموثر کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں