ایک نجی کمپنی نے ایسا ریفریجریٹر تیار کیا ہے جو بجلی کے بغیر بھی کئی دن تک ٹھنڈا رہ سکتا ہے ۔اور اس کے اندر کا درجہ ٔ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہتا ہے۔ماہرین اس میں Phase Change Material کا استعمال کیا گیا ہے ،جو کہ توانائی کو ذخیرہ کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کو خارج کر دیتا ہے۔Phase Change مواد توانائی کی بڑی مقدار کو ذخیرہ کرتے ہیں ۔
اس کی وجہ ان کے فیوژن Fusion سے حاصل ہونے والا بلند درجۂ حرارت ہے، ان کو جب ٹھوس میں تبدیل کیا جاتا ہے تو یہ توانائی ذخیرہ بھی کر سکتے ہیں اور اس کا اخراج بھی کر سکتے ہیں۔ یہ مخفی ذخیرہ حرارت Phase Chang ( ٹھوس ، مائع اورگیس) کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔