آکسیجن پلانٹ کی بحالی، حکومتی ٹیم پاکستان اسٹیل پہنچ گئی

کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹنے  کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کی بحالی کے لئے منگل کو وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم پاکستان اسٹیل کے آکیسجن پلانٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز بریگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسین نے قوم کو پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ جلد بحال کرنے کی خوشخبری سنادی۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ٹیم کو آکسیجن پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ معائنہ ٹیم میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نجی شعبے کے ماہرین شامل تھے۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پلانٹ کو جلد بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے، پلانٹ کی بحالی کیلئے درکار مشینری کو نصب کیا جائے گا، پاکستان آرمی کے انجینئرز بھی پلانٹ کی بحالی میں معاونت کریں گے، کورونا کی موجودہ صورتحال  میں اس پلانٹ کی بحالی انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں