بیرون ملک پاکستانی آن لائن بینکنگ سے سرمایہ کاری کر سکیں گے، شوکت ترین

ا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر اور مشیر امور ادارہ جاتی اصلاحات وکفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین سے الگ الگ ملاقات کی۔

گورنر اسٹیٹ بنک کے ساتھ ملاقات میں کورونا کے دوران مختلف کاروبار کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی آن لائن بنکنگ سے سرمایہ کاری کر سکیں گے،رضا باقر نے وزیر خزانہ کو کورونا وائرس کے دوران اسٹیٹ بنک کی جانب سے کیے گئے پالیسی اقدامات سےآگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے وباء کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ بنک کے اقدامات کو سراہاوزیر خزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس اقدام کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں