ایف آئی اے کا 8 شوگر ملز کو طلبی کے نوٹس، 70 ارب ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا

ایف آئی اے نے بڑے چینی ڈیلروں اور ان کے عزیز و اقارب اور بے نامی424 بینک اکاؤنٹس اب تک فریز کر دیے گئے۔

ایف آئی اے کا چینی مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف چھان بین کا عمل جاری ہے، بڑے چینی ڈیلروں اور ان کے عزیز و اقارب اور بے نامی424 بینک اکاؤنٹس اب تک فریز کر دیے گئے جس میں اب تک 83 ارب روپے سے زائد رقم سٹے بازوں اور چینی مافیا نے منتقل کی۔

ایف آئی اے نے مزید دستاویز ی ثبوت حاصل کرلیے ہیں جن کی چھان بین کا عمل جوائنٹ تحقیقاتی ٹیمیں کر رہی ہیں، منجمند اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 70 ارب روپے کی ٹرانزکشنز کا ریکارڈ مل گیا جبکہ باقی 13 ارب روپے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ابھی تک چینی کی سٹہ بازی میں استعمال ہونے والے 75 فیصد اکاؤنٹس فریز کیے گیے ہیں مزید بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو ئی ہے جن کو دستاویزات کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد فریز کیا جائیگا جبکہ شوگر مافیا اور چینی کی سٹہ بازی میں ملوث افراد کی طرف سے عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تحقیقاتی ٹیمیوں نے جن کو طلب کیا ہے ان میں چوہدری شوگرملز(مریم نواز)  31 مارچ ،رمضان شوگرملز(حمزہ شہباز) 02 اپریل،JDW شوگرملز(ترین گروپ)  02 اپریل،RYKشوگر گروپ(مونس الہی)یکم اپریل ، المعیز شوگرملز (نعمان شمیم خان)05 اپریل، مدینہ شوگرملز (میاں رشید/میاں حنیف) 07 اپریل، حمزہ شوگرملز (میاں طیب) 08 اپریل،تاندلیانوالہ شوگرملز(ہمایوں اختر) 12اپریل کو طلب کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں