قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9.42 سے بڑھا کر 9.51 فیصد کردیا گیا۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع 7.97 فیصد سے بڑھا کر 8.40 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر شرح منافع 9 فیصد پر برقرار رہے گا۔

بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئر سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 11.28 فیصد برقرار رہے گا۔

تین ماہ کے سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع 6.76 فیصد سے 6.80 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح 6 ماہ کے سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.82 فیصد سے بڑھا کر 7.00 فیصد کردیا گیا۔

ایک سال کے سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھاکر 7.35 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع کا اطلاق 3 مارچ سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں