یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا. 

ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک اضافہ ہو گیا ہے۔  جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں