جاپان میں موبائل دفاتر اور آفس بوتھ کی غیرمعمولی مقبولیت

کووڈ 19 اور دیگر محدود وسائل کی وجہ سے جاپان بھر میں عوامی مقامات پرفون بوتھ کی مانند دفتری بیٹھکوں کی ضرورت بڑھی اور اب کئی مقامات پر یہ خودروجھاڑیوں کی طرح بننے لگے ہیں جنہیں ’ٹیلی کیوبس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اگرچہ 2019 میں ہی ان کا آغاز ہوگیا تھا۔ سب سے پہلے عوامی مقامات، ٹرین اڈوں اور خود ٹرینوں کے اندر بھی ایسی سہولیات شروع کی گئیں۔ اس طرح دفتر سے دوررہ کر کام کرنے والوں نے استفادہ کیا۔ کافی اور چائے خانوں میں بھی ایسی جگہیں دیکھی گئیں اور اس کے بعد کورونا وبا آگئی جس کے بعد ٹیلی کیوبس کی طلب اور بڑھنے لگی۔

اب بڑے شاپنگ مراکز میں بھی یہ بوتھ موجود ہیں۔ مکمل طورپر بیرونی شوروغل سے محفوظ ایک بوتھ دو میٹر بلند اور ایک میٹر چوڑا ہے۔ اس میں ایک پی سی، پاور کیبل، فون چارجر کیبل اور ویڈیوکانفرنسنگ سافٹ ویئر موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک سے زائد افراد کے بیٹھنے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح بہت کم کرائے پر کوئی بھی عارضی دفتر استعمال کرسکتا ہے۔ جاپان میں عمارتوں پر کرائے کے لیے دفاتر بہت مہنگے ہیں اور اسی بنا پر عوام الناس ٹیلی کیوبس کا رخ کررہے ہیں۔

اب ایپ کے ذریعے قریبی ٹیلی کیوبس کھوکھا بک کرایا جاسکتا ہے جس میں ایک منٹ کے لیے دو ڈالر 37 سینٹ کے برابر رقم ادا کرنے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں