الجزائر سٹی: https://www.facebook.com/v2.3/plugins/quote.php?app_id=770767426360150&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df2035c2bac6bf64%26domain%3Dwww.express.pk%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.express.pk%252Ff77ddda20dee94%26relation%3Dparent.parent&container_width=1135&href=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2141116%2F509%2F&locale=en_US&sdk=joeyافریقی ملک الجزائر میں ایک دوسرے سے بچھڑے ہوئے ماں اور بیٹے کی بالآخر 73 سال بعد ملاقات ہوگئی اور جذباتیت سے بھرے ان لمحات کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ بیٹے عبدالرحمان کی اپنی ماں کی تلاش کے لیے دہائیوں کی محنت رنگ لے آئی اور 93 سالہ ماں کو فرانس کے ایک اولڈ ہوم میں ڈھونڈ نکالا۔
یمینہ نامی خاتون نے اپنے شوہر کی مارپیٹ اور بدسلوکی سے تنگ آکر دو ماہ کے بیٹے کو دادی کے حوالے کرکے گھر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے ماں اور بیٹے کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
عبدالرحمان جب 14 سال کے ہوئے تو دادی نے باپ کے ظلم اور ماں کے چھوڑ جانے سے متعلق تفصیل بتائی جس پر انہوں نے ماں کی تلاش شروع کردی۔ وہ اپنی ایک خالہ سے بھی ملے لیکن ان سے بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ماں کی محبت کا متلاشی 14 سالہ لڑکا ماں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے 73 سال کی عمر تک پہنچ گیا لیکن ماں کا پتہ نہیں چل سکا۔ ایک روز عبدالرحمان پتہ چلا کہ ماں فرانس کے اولڈ ہوم میں موجود ہیں۔ وہ خود اس وقت بیلجیئم میں تھے جہاں سے وہ فرانس پہنچے اور اپنی ماں سے ملے۔
93 سالہ ماں یمینہ فالج کا شکار ہوکر ذہنی طور پر مفلوج ہیں لیکن بیٹے کو دیکھ کر وہ کِھل اُٹھیں۔ ماں بیٹے کی 73 سال بعد ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔