ایس ای سی پی کے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے حال ہی میں قائم ہونے والے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ ایس ای سی پی بزنس سینٹر میں جنوری 2021 کے دوران 837 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں۔
ایس ای سی پی حکام کہناہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2101نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔