پاکستان کے پہلے تخلیقی ڈیجیٹل پلیٹ فارم “رنسٹرا” کے پہلے مرحلے میں 2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
تخلیق کاروں کے حوالے سے پاکستان کے اس پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا 20 بلین ڈالر تک تخمینہ لگایا گیا ہے جسے امریکا میں ہونے والے ڈائس فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس میں آئیڈیا کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے۔
شمالی امریکا اور یورپ میں مقیم امریکی نڑاد پاکستانیوں نے پاکستانی تخلیق کاروں اور قصہ گووں کو دنیا بھر میں پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 5لاکھ ڈالر کے ابتدائی سرمائے سے یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کیاتھا۔ جس کے بعد رنسٹرا کی سیریز۔اے کی سرمایہ کاری کا ہدف 2 ملین ڈالر مقررکیاگیا ہے۔