کورونا، روزگار اور معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہونے لگی

 کورونا کے سبب خراب ہونے والی معاشی صورت حال اور بے روزگاری کی شرح میں اب بتدریج کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔

معاشی صورت حال اور بے روزگاری کی شرح میں اب بتدریج کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور صورتحال بہتر ہونے لگی ہے، نوکریوں سے محروم ہونے والے بعض لوگ ملازمتوں پر واپس آ گئے ہیں اور بیشتر متبادل روزگار کے ذریعہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے ہیں۔ زیادہ تر افراد آن لائن سامان کی ترسیل ، ٹرانسپورٹ ، سہولیات کی فراہمی ، کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز ، فروٹ اور سبزی کی فروخت کے کام سے وابستہ ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون نے اسی معاشی صورت حال پر مختلف لوگوں کی رائے معلوم کی۔ اس حوالے سے لوگوں نے مختلف تحفظات کا اظہار کیا۔ مقامی ہوٹل پر کام کرنے والے محمد بشارت خان نے بتایا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن لگا تو لوگوں کی بڑی تعداد بھوک سے بچنے کے لیے آبائی علاقوں میں چلی گئی۔ معاشی صورت حال بتدریج بحال ہونے سے لوگ کام کے لئے اب کراچی آنا شروع ہو گئے ہیں۔

محنت کش عطاء اللہ نے بتایا کہ کراچی میں محنت مزدوری کا زیادہ کام پختون برادری کرتی ہے۔ زیادہ تر لوگ کراچی آنے کے بعد دوبارہ تعمیراتی کام سے وابستہ ہو گئے ہیں۔

کمیونیکیشن کے کام سے وابستہ محمد ریحان نے بتایا کہ بعض نوجوان محدود پیمانے پر شعبہ کمیونیکشین سے وابستہ ہوئے ہیں۔ پرنٹنگ کا کام کرنے والے سید حمزہ احمد نے بتایا کہ شادیوں کا سیزن بحال ہونے سے پرنٹنگ کا کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں