سی پیک کے تحت گوادر ٹیکس فری زون کیلئے رعایتی شرح ٹیکس اور صفر ڈیوٹی پر مشینری کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گوادر ٹیکس فری زون رولز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔  رولز کے تحت سرمایہ کار لائسنسنگ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد یوزر آئی ڈی اور لاگن پاسورڈ کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق رولز کے تحت سرمایہ کار صفر ڈیوٹی پر پلانٹس  اور مشینری منگواسکیں گے تاہم پلانٹس و مشینری کو پانچ سال تک کیلئے ٹیکس فری زون سے باہر معمول کے ٹیرف ایریا میں فروخت نہیں کیا جاسکے گا۔ پانچ سال سے قبل ٹیکس فری زون سے باہر ٹیرف ایریا میں فروخت کی صورت میں ڈیوٹی اور ٹیکس سو فیصد وصول کئے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق تین سال بعد فروخت پر 50 فی صد ڈیوٹی و  ٹیکس عائد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  پانچ سال کے بعد ٹیرف ایریا میں پلانٹس و مشینری کی فروخت پر صفر ڈیوٹی و ٹیکس عائد ہوگا۔ گوادر پورٹ پر آنے اور جانے والے جہازوں کو فیول اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی بھی صفر ڈیوٹی عائد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں