2020؛ ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب خزانے میں جمع کرائے، پی ٹی اے

ملک کے ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے سال 2020 کے دوران کل 278 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کا شعبہ پاکستانی معیشت میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، رپورٹ کے مطابق اگرچہ امسال کورونا کی وجہ سے قومی معیشت کافی دبائو کا شکار رہی، باوجود اس کے قومی خزانے میں اس شعبے کی شراکت میں سال 2019 کی نسبت سال 2020 میں 129 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020 کے مطابق مالی سال 2019 میں 121 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 2020 میں اس شعبے نے 278 بلین روپے بشمول پی ٹے اے کی طرف سے براہ راست رقوم قومی خزانے میں جمع کرائے جس سے129 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے،لاک ڈائون کی وجہ سے ٹیلی کام خدمات کی طلب میں نہ صرف سبسکرائبر بیس بلکہ ٹیلیکام خدمات کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں بین الاقوامی سطح پر بینڈوتھ کا تعلق 3.1 ٹیرا بائٹس اور7,000 4کے قریب سیل سائٹس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں