فی الوقت 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے، سعید لاڑک

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی سعید لاڑک نے کہا ہے کہ فی الوقت 250ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی کے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی سعید لاڑک نے کہا ہے کہ فی الوقت 250ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے جب کہ صورتحال سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے، انہی کے فارمولے کے تحت گیس کی تقسیم کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، یہ بات انھوں نے پیر کو کہی۔

انھوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور پر چلنے والی غیربرآمدی صنعتوں کے عدم تعاون کی وجہ سے صورتحال پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں