حکومت آر ایل این جی فراہمی وعدے کا پاس نہیں رکھ رہی: زبیر موتی والا

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا  کا کہنا ہے کہ حکومت نے فروری تک آر ایل این جی فراہمی کا معاہدہ کیا لیکن حکومت وعدے کا پاس نہیں رکھ رہی۔

زبیر موتی والا نے جیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فروری تک آر ایل این جی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے، پانچ وزیروں کی موجودگی میں کراچی کو 200 ایم ایم سی ایف ڈی مسلسل دینے کا معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وعدے کا پاس نہیں کر رہی، لوگ پوچھ رہے ہیں، یہ کیسا معاہدہ کیا ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ 17کلومیٹرکی پائپ لائن بھی فعال ہے، پوری سپلائی چین متاثر ہوگی، مقامی سپلائی میں کمی سےایکسپورٹ متاثر منہگائی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مارکیٹنگ شروع کردی ہے، روئی کی قلت ہے اور روئی کی عالمی قیمتیں بلند ہیں، گیس انتظام اور اس سے ممکنہ نتائج پر تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں