لوگ آسمان سے گرتا ’آتشی‘ گولا دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے

چین میں لوگ آسمان سے ایک بہت بڑا ’آتشی‘ گولا گرتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔

چین کے چنگھائی صوبے کی ننگچیانگ کاؤنٹی میں آسمان میں ایک نہایت روشن اور عظیم الجثہ روشنی کا گولا دیکھا گیا، جس نے لوگوں کو ڈرا دیا۔

تیز روشنی کا یہ گولا نہایت تیز رفتاری سے زمین کی طرف آتا محسوس ہو رہا تھا، یہ نظارہ صوبے کے دو شہروں میں دیکھا گیا، جو بہت خوف زدہ کر دینے والا تھا، پہلے اچانک آسمان میں آتشیں گولے جیسی روشنی چمکی اور پھر ایسا لگا جیسے تیزی سے وہ زمین کی طرف گر رہی ہو۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب وہ گولا وہاں سے گزرا تو انھوں نے تیز آواز بھی سنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں