یکم جنوری سے خام مال درآمدی ڈیوٹی 6 فیصد کم ہوگی،مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرِزاق داؤد نے صنعتکاروں سے کہاکہ یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں 6فیصد کمی کی جارہی ہے۔

مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرِزاق داؤد اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے  پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں نے ملاقات کی،دربارہال سول سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران صنعت کارو ں کے مسائل،صنعتکاری اور دیگر ایشوزپر بات چیت ہوئی، میاں اسلم اقبال نے بریفنگ دی۔

مشیر تجارت عبدالرِزاق داؤد نے صنعتکاروں سے کہاکہ میں اسلام آباد میں صنعتکاروں کا نمائندہ ہوں  اور آپ کے تمام جائزمسائل حل کراؤں گا، یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں 6فیصد کمی کی جارہی ہے،صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ پہلی بار نجی شعبے میں چار سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں،نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے 600ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں