کئی گھنٹوں تک برف تلے دبے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

امریکا میں شدید برفباری کے دوران 10 گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسے شخص کی زندگی معجزاتی طور پر بچ گئی۔

امریکی ریاست نیویارک کے اویگو ٹاؤن میں شدید برفباری کے دوران سفر کرنے والے کیون کرسن نامی شخص 10 گھنٹے تک گاڑی سمیت برف میں پھنسے رہے۔

10 گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ان کی زندگی بچالی۔

کیون کرسن اویگو قصبے میں برفانی طوفان کے دوران گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں پھنس گئی، برف کی موٹی تہہ جمنے سے گاڑی کا دروازہ بھی بند ہوگیا جس کے بعد ان کے پاس شدید برفباری کے دوران گاڑی کے اندر رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

View Post

خو ش قسمتی سے کیون مدد کے لیے 911 پر کال کرنے میں کامیاب رہے، نیویارک کی ایک ریاست کے فوجی دستے نے انہیں بچالیا لیکن کیون گاڑی سے باہر نکلنے میں 10 گھنٹوں کا وقت لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں