کتا گاڑی چلا کر لے گیا، مالک تکتا رہا

جانور انسان کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اور ضرورت کے وقت اس کے کام بھی آتے ہیں، تاہم کینیڈا میں ایک پالتو جانور اس کے لیے وبال بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالک نے گاڑی پارک کی اور اسے اسٹارٹ ہی چھوڑ کر باہر نکل گیا۔ 

کتے سے حادثاتی طور پر گیئر لگ گیا اور گاڑی چل پڑی جو سیدھا کھائی میں جاگری۔ 

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دلچسپ میم کے ساتھ شیئر کیا۔ 

رپورٹس کے مطابق مالک نے گاڑی کو آگے چلتا دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں