تاجروں کا ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں 31 جنوری تک کی توسیع کا

آل پاکستان انجمن تاجران نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں31جنوری تک کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر جرمانے کے ساتھ ٹیکس گوشوارے کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا تاجروں کو بغیر سود قرضے دے رہی ہے جبکہ ایف بی آر گوشواروں پر جرمانہ عائد کررہا ہے۔

اجمل بلوچ نے یہ بھی کہا کہ لگتا ہے حکومت ایف بی آر کے ذریعے بجلی کے بلوں میں دیا گیا ریلیف واپس لینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہاہے ایف بی آر ایک بار پھر تاجروں کو حکومت سے لڑوانا چاہتا ہے، ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں کہ ہم احتجاج پر مجبور ہوں۔

صدر انجمن تاجران پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا کہتے ہیں اور ادارے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں