آم و کینو کی برآمد کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم

وفاقی حکومت نے بیرون ملک معیاری آم اور کینو کی برآمد کے حوالے اہم قدم اٹھالیا۔

وزارت تجارت نے آم اور کینوکی برآمد کا نیا شیدول تیار کرکے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز میں تبدیلی کرتے ہوئے آم اور کینو کی برآمد کے حوالے سے نئے شیڈول کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک آم کی برآمدات 20 مئی سے ہوا کرے گی جبکہ کینو کی برآمد یکم دسمبر سے کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت تجارت اورفوڈ سیکیورٹی اس فیصلے میں کوئی بھی تبدیلی کرسکتے ہیں۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق آم اور کینو کی درآمد کا باقاعدہ شیڈول کا بنیادی مقصد برآمدات میں معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

حکام کے مطابق کچھ برآمد کنندگان قبل از وقت آم اور کینو برآمد کرتے ہیں، جس سےکوالٹی متاثر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں