رواں سال مقامی سطح پر 2 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز تیار کی گئیں

سال2018 میں موبائل ڈیوائسزکی درآمد17.2 ملین سے بڑھ کرسال 2019 میں 63 فیصد اضافے کے بعد28.02 ملین ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آ ئی آر بی ایس) کے نفاذ کے بعد قانونی ذرائع کے ذریعے سال2018 میں موبائل ڈیوائسزکی درآمد17.2 ملین سے بڑھ کرسال 2019 میں 63 فیصد اضافے کے بعد28.02 ملین ہوگئی ہے جبکہ سال 2020میں اب تک 32.83 ملین ڈیوائسز پاکستان میں درآمد کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے اب تک ایسی ایک لاکھ 75 ہزار ڈیوائسز بلاک کی گئیں جن کی آئی ایم ای آئی چوری شدہ تھیں اس کے علاوہ اس نظام کی بدولت24.3 ملین جعلی اور نقلی موبائل ڈیوائسز جبکہ 6 لاکھ 57ہزار سے زائد کلوننگ و ڈپلیکیٹ شدہ آئی ایم ای آئی نشاندہی کے بعد بلاک کر دی گئی ہیں۔

اس کامیاب نظام کی بدولت مقامی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری کیلیے29 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کی بدولت 2019 سے ابتک 2کروڑسے زیادہ ڈیوائسز تیارکی گئیں جن میں15 لاکھ فور جی سمارٹ فونز بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں