افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت بڑا تجارتی بحری جہاز گوادر پہنچ گیا

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت ایک اور بڑا تجارتی بحری جہاز گوادر پہنچ گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ایک اور بڑا تجارتی بحری جہاز گوادر پہنچا۔

محمدصادق خان نے بتایابڑے بحری تجارتی جہازپر22 ہزارٹن کھادیں لدی ہوئی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ 22 ہزارٹن کھاد کو تجارتی بحری جہاز سے گوادر میں اتارا گیا، بڑی مقدار میں تجارتی سامان کی درآمد افغان قیادت کیلئے کاروبار کی قیمت میں خاصی کمی لا رہی ہے۔

محمد صادق خان نے کہا کہ دونوں قوموں کی خوشحالی کے لیے تجارتی سفارت کاری کو فروغ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں