پاکستان 2020میں سرمایہ کاری سے متعلق چوتھا بڑا ملک بن گیا، عبدالعلیم خان

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ  پاکستان 2020ء میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایک اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کے معاہدے ہوئے، پاکستان نے اپنی معاشی پالیسیوں کی بدولت بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث پہلے 5 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے، ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط اکنامک گروتھ کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال میں برآمدات میں 7.6فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل، دوا سازی میں 20 جبکہ چاول کی ایکسپورٹ 14فیصد بڑھیں ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گارمنٹس 41 اور سرجیکل کے سامان کی ایکسپورٹ میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں