فروری تک 53 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے طے پاجائیں گے، تابش گوہر

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ 12فروری 2021ء سے قبل 53 آئی پی پیز کے ساتھ حتمی معاہدے طے پاجائیں گے، وفاقی حکومت کا سرکاری پاور پلانٹس سمیت آئی پی پیز سےمعاہدوں کے بعد دس سالوں میں ساڑھے 800ارب روپے سے زیادہ کی بچت کا تخمینہ ہے ۔

جیونیوز سے گفتگو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے بتایا کہ 53آئی پی پیز کے ساتھ کیئے گئےایم او یوز کی روشنی میں حتمی معاہدوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیئے گئے ایم او یوز میں حتمی معاہدوں کیلئے 6ماہ کی ڈیڈلائن ہے جو 12فروری 2021ءکو ختم ہو گی ۔

معاون خصوصی نے کہاکہ 12فروری کی اس ڈیڈ لائن سے قبل آئی پی پیز کے ساتھ یہ معاہدے طے پاجائیں گے ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ حتمی معاہدوں کے ذریعے ان کے منافع جات میں کمی سے بجلی کی قیمت نیچے لانا چاہتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں