سندھ میں گنے کی کرشنگ ایک ماہ تاخیر سے شروع

سندھ بھر میں گنے کی کرشنگ ایک ماہ تاخیر کے بعد شروع ہوگئی لیکن کرشنگ کا فائدہ عوام کو نہ پہنچ سکا جبکہ چینی تاحال 85 سے 95 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

سندھ بھر میں گنے کی کرشنگ کا آغاز تو گیا ہے تا ہم چینی کی قیمتیں اب بھی معمول پر نہ آ سکی ہیں۔

بدین میں بھی شوگر ملوں میں کرشنگ کا آغاز ہو چکا ہے تاہم مقامی آبادگاروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب رواں سال گنے کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تو دوسری جانب شوگر ملوں میں کرشنگ کا آغاز ماہ اکتوبر کے بجائے ایک ماہ کی تاخیر سے نومبر میں شروع ہوا ہے

کرشنگ شروع ہونے کے باوجود ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت اب بھی کم نہ ہو سکی ہے چینی مقامی مارکیٹ میں 85 سے 90 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ضلع بدین کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کو قیمتوں کو فی الفورکم کیا جائے تا کہ عوام کو سستی چینی میسر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں