وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف موبائل فونز کی اسمگلنگ ختم ہونے سے ملکی خزانے میں 32 ارب روپے کا اضافے ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزارت صنعت و پیدوار نے پالیسی کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک میں موبائل فونز کی اسمگلنگ ختم ہوگئی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل فون کی اسمگلنگ ختم ہونے سے ریونیو 22 ارب سے بڑھ کر 54 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے، یعنی اس میں 32 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔یہ بھی پڑھیے
اجلاس کے شرکاء کوبتایا گیا کہ موبائل فون کے متعلق پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، سالانہ 4 کروڑ موبائل فون خریدے جاتے ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے اطلاق کے بعد موبائل فون کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ کئی انٹرنیشنل کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھا نا ہے، سرمایہ کاری اور صنعتکاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائےتاکہ ملکی آمدنی میں اضافے یقینی بناجاسکے۔