پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی تجارتی اشیا کی لسٹ کا تبادلہ آئندہ ماہ کے وسط تک افغانستان سے کیا جائے گا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ وزرات تجارت میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ فریقین سے تجاویز لیں، حتمی ترجیحی تجارتی لسٹ کے لیے مختلف شعبوں کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام برآمد کنندگان سے گزارش ہے اپنی تجاویز وزرات تجارت کو بھجوادیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر راہنما نجیب امین پردیسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ افغانستان دور رس نتائج کا حامل ہے، بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں انفراسٹرکچر، توانائی منصوبوں میں تیزی لائی جائے ۔ نئے ریل روڈ منصوبوں پر اتفاق سے روز گارکے مزید مواقع فراہم ہوں گے، بے روزگاری میں کمی آئے گی اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں