تعمیراتی شعبے کیلئے پیکیج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں: مشیرِ خزانہ

مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ تعمیراتی شعبے کے لیے پیکیج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔

یہ بات مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فیوچر سمٹ کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے، حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے مشکل فیصلے کیئے۔

مشیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورت حال میں پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی اس حکومت کی اہم ترجیح تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں