کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ’چونچ‘ نما ماسک کا استعمال

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین صحت کی جانب سے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، کچھ لوگوں کو ماسک پہننا بڑا مشکل لگتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ماسک پہننے میں بھی اپنے لیے تفریح کا سامان ڈھونڈ لیا ہے، اسی طرح کے ایک شخص نے پرندے کی چونچ کے طرز کا ماسک اپنے چہرے پر چڑھالیا ہے۔

کون کہتا ہے کہ ماسک پہننا بورنگ کام ہے، کچھ لوگوں نے ماسک بھی عجیب و غریب انداز و رنگ کے پہننا شروع کردیے ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کچھ لوگوں نے ایسے ایسے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں، جن پر متاثر کن جملے تحریر ہوئے ہیں، لوگ ہر طرح کے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں مگر ایک صاحب نے تو کچھ ایسا انوکھا ماسک پہنا ہے کہ جسے دیکھ کر کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں