لائبریری سے پڑھنے کیلئے لی گئی کتابوں کی 48 سال بعد واپسی

48سال قبل پڑھنے کیلئے لی گئی دو کتابیں ہمپشائر لائبریری کو واپس مل گئیں۔

ان 2 نایاب کتابوں میں تھامس دی ٹینک انجن اور لرننگ ان کلرز سیریز کی ایک کتاب شامل ہیں جو لائبریری کو ڈاک کے ذریعے واپس بھیجی گئی ہیں۔

کتابوں کیساتھ ایک شخص کی جانب سے بھیجے گئے نوٹ پر اینڈی نامی شخص کے دستخط تھے جنہوں نے ان کتابوں کو اتنا عرصہ رکھنے پر انتظامیہ سے معافی مانگی ہے۔

ہمپشائر کاؤنٹی کونسل نے ان کتابوں پر تاخیر سے واپس آنے کی فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں