آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر غور

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62روپے فی یونٹ اور کمرشل وصنعتی صارفین کیلئے 2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ گیس 15 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے گیس میٹر رینٹ کی مد میں ماہانہ 20 روپے اضافے پر بھی غور ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں