ستمبر کے دوران برآمدات میں بہتری آئی ہے، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ  ستمبر 2020 کےدوران برآمدات میں بہتری آئی ہے،ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا1 اعشاریہ 9ارب ڈالر رہیں۔اگست میں 15 فیصد کمی کی نسبت اس مہینے کافی بہتری نظر آئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ میرے خیال میں ابھی آرڈرز کا کافی بیک لاگ موجود ہے اور اس میں ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میری برآمدکنندگان سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈیوں سے مزید آرڈر حاصل کریں اور نئی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن بنائیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں