پاور ڈویژن کا 5 برآمدی صنعتوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے 5 برآمدی صنعتوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جولائی اور اگست کے لیے 5 برآمدی صنعتوں کو فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 سینٹ میں دی جائے گی۔

وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں مالی سال کے باقی عرصے کے لیے فی یونٹ بجلی 9 سینٹ میں فراہم کی جائے گی۔یہ بھی پڑھیے

نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیف پیکیج سے مستفید ہونے والے شعبوں میں ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹس، سرجیکل اور اسپورٹس سیکٹر شامل ہیں۔

ان شعبوں میں ایل این جی 6 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے وزارت پٹرولیم پاور ڈویژن کو 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں