تجارتی پالیسی 2020 تا 2025 کا مسودہ تیار

وزارت تجارت نے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی 2020 تا 2025 کا مسودہ تیار کرلیا۔وزارت تجارت کی جانب سے نئی ٹریڈ پالیسی کا مسودہ جیو نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق پالیسی کے تحت 2025 تک برآمدات کے 3 مختلف اہداف تجویز کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق برآمدات کا زیادہ سے زیادہ ہدف 37 ارب 36 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات کا کم سے کم ہدف 28برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں سے7 روایتی، 11 ڈیویلپمنٹ شعبوں کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ارب 13 کروڑ ڈالر تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز میں برآمدات کو عالمی منڈیوں تک مقابلے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔کاروباری لاگت اور ٹیرف میں کمی کیلئے اقدامات ، صنعتی پیدواری صلاحیت میں اضافے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

وفاقی وصوبائی سرمایہ کاری بورڈز کا فریم ورک تشکیل دینے ، ڈیوٹی ڈرابیک کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کی علاقائی مسابقتی قیمتوں اور تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز میں تجویز کیا گیا کہ پالیسی پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کیلئے بورڈ بنایا جائے، وزیراعظم کی سربراہی میں “نیشنل ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ” تشکیل دیا جائے، بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔کمیٹی مشیر تجارت و سرمایہ کاری کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ نیشنل ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کو پیش کرے گی، پالیسی پر عمل درآمد کے فنڈز، ای ڈی ایف، پی ایس ڈی پی سے لینے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں اور ڈونرز سے بھی فنڈز حاصل کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں