یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی ،کوکنگ آئل ،بچوں کے سیریلز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں ، کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے ،دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ، جبکہ قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

مہنگائی کے اثرات یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آگئے،مختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک اضافہ کردیا گیا ، فی کلو قیمت 237 روپے سے بڑھا کر 241 روپے کردی گئی ، دودھ کی قیمت بھی پانچ روپے فی لیٹر اضافے کے بعد قیمت 147 روپے سے بڑھ کر 152 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

شیمپو کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں 90 ملی گرام کی شیمپو کی بوتل 89 روپے سے بڑھ کر 98 روپے کی ہوگئی ، ایک سو گرام کافی کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا، 250 گرام ٹی وائیٹنر 8 روپے مہنگا کردیا گیا،بچوں کے دودھ کے 380 گرام ڈبے کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی ۔

310 گرام کے لہسن پیسٹ کی قیمت میں 100 روپے ،200 گرام مرچ کی قیمت میں 97 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی برانڈ میکرونی اور سپیگٹیز کی قیمتیں بھی دس روپے تک مہنگی ہوگئیں ۔

بچوں کے سیریلز کی قیمتیں بھی 20 روپے فی پیکٹ بڑھادی گئیں ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں