حکومت بزنس کے ٹیکس مزید کم کرے گی، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اگلے چند ماہ میں بزنس کے ٹیکس مزید کم کرے گی۔

اسلام آباد میں ویمن چیمبرز کے تحت کامیاب جوان پرگرام کے چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی، جس سے عثمان ڈار نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے 2 سے 3 ماہ میں بزنس کے ٹیکس مزید کم کرے گی، خواتین کی شمولیت تک ’کامیاب جوان پروگرام‘ کامیاب ہی نہیں ہوگا۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ عوام کا پیسہ ہے کوئی سیاسی بندر بانٹ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلےمیں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ساتھ مل کر انٹرن شپ پروگرام لا رہے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھائی کے دوران انٹرن شپ کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں