اسٹیٹ بینک کی ہفتہ کو محدود بینک برانچیں کھولنے کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ہفتے کو محدود بینک برانچیں کھولنے سے متعلق اعلان کردیا۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق کاروباری مراکز اور بندرگاہ پر بینک برانچیں ہفتے کے روز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایس بی پی کی طرف سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق ہفتے کے روز بینک بند رکھنے کے احکامات تھے۔

اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز محدود برانچیں ایس بی پی کے ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں