یورپی یونین کا سندھ اور بلوچستان کی خواتین کے لئے 50 لاکھ ڈالر کا اعلان

یورپی یونین نے کورونا وائرس کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے کورونا وائرس کے موذی مرض کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیسیف کو 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاونت یوروپی یونین کے یورپی یونین سول پروٹیکشن انڈ ہیومنٹرینز ایڈ کے ذریعہ فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ کے تین اضلاع  اور بلوچستان (جعفر آباد) میں 12 لاکھ 50 ہزارافراد تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر کامینارا کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے دوران ماوٴں اور نوزائید بچوں کو خاص طور خطرہ ہوتا ہے، ہم تمام ضرورت سہولیات کی باہمی رسائی کویقینی بنانے کے لئے ایک محفوظ ماحول میں صحت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کے لئے امداد کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں