معیشت کو ترقی دینے کیلئے کراچی پر کام کرنا ہوگا، حفیظ شیخ

کہنا ہے کہ معیشت کو ترقی دینے کے لیے کراچی کے انفرااسٹرکچر پرکام کرنا ہوگا۔

کراچی میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے مل کر کام کرنے سے پیش رفت ہورہی ہے ، قرض کم کرنے کے لیے ہمیں اخراجات کم کرنا ہوں گے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ قرض لینے کی ضرورت ہو تو بین الاقوامی سطح پرلیے جائیں کیونکہ بین الاقوامی سطح پر سود کی شرح کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی تو اقتصادی بحرانی کیفیت تھی، ڈالر کمائے بغیر لوگوں کے حالات نہیں بدل سکتے، انہوں نے کہا کہ جی ڈی آئی سی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ فوکس ہے کہ کاروبار کو وسعت دی جائے،و زیراعظم ہر ہفتے تعمیراتی شعبے سے اجلاس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، پاکستان کی ضرورت میں سعودی عرب نے ہمیشہ مدد کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی سعودی عرب سےہمیشہ اچھے تعلقات رکھے ہیں۔حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کراچی کے لیے کام کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں