جولائی، اگست میں سیمنٹ کی کھپت بڑھ گئی

اگست 2020ء میں سیمنٹ کی کھپت میں 5اعشاریہ04فیصد اضافے کے بعد 35لاکھ 20ہزارٹن رہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے اگست 2020 کے اعداد وشمار پیش کردیے ہیں۔اے پی سی ایم اے کے مطابق گزشتہ برس اگست ہی میں سیمنٹ کی کھپت 3 اعشاریہ351 ملین (33لاکھ51ہزار) ٹن رہی تھی۔

گزشتہ برس کے مقابلے اس سال اگست میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 5 فیصد اضافے کے بعد جو 35 لاکھ 20 ہزار ٹن تک رہی ہے۔اے پی سی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 4 اعشاریہ 84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت 27لاکھ 94 ہزار ٹن رہی ہے۔اے پی سی ایم اے کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں 5 اعشاریہ 82 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوں سیمنٹ کی برآمدات 7 لاکھ 25 ہزار ٹن رہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) میں سیمنٹ کی کھپت میں 21 اعشاریہ 78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں