5 سال کی تجارتی پالیسی کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا

حکومت نے 5 سال کی تجارتی پالیسی کا حتمی مسودہ تیار کر لیا، تجارتی پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

 ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پالیسی میں برآمداتی اہداف ملکی اور عالمی سپلائی چین کے مطابق رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔

تجارتی پالیسی میں 2025ء تک برآمدات کا سالانہ ہدف 36 ارب ڈالر تک کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لیے مینوفیکچرنگ صنعت کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے تجارتی پالیسی میں صنعتوں کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم فنانسنگ بنائی جائے گی۔

تجارتی پالیسی میں خام مال کی درآمد پر ٹیرف کم کرنے اور’میڈ ان پاکستان پالیسی‘ کو فروغ دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

تجارتی پالیسی میں آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور کیمیکل صنعت کو ریلیف دینے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔آخری تجارتی پالیسی گزشتہ دور حکومت میں 2015 میں پیش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں