حکومت نے کورونا بحران کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھرپور سپورٹ دی، آپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا بحران کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھرپورسپورٹ دی، اسی لیے بھاری برآمدی آرڈرز ملے ہیں، پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے۔

لاہور میں آپٹما رہنماؤں کی پریس کانفرنس کی جہاں گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ 100ٹیکسٹائل ملز بند پڑی ہیں جنہیں چلانے کیلئے مراعات دینا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی اور گیس سستی نہیں ہوگی ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی، خام مال کی درآمد میں بھی سہولت دی جائے۔

نئے چئیرمین آپٹما عادل بشیر کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ 1.2 ارب ڈالر ہے، مزید 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے جس سے 30 لاکھ ملازمتیں ملیں گی اور ایکسپورٹ 6 ارب ڈالر بڑھے گی۔آپٹما رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج عدالتی فیصلے کے مطابق نافذ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں