ایس اینڈ پی کی پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں بہتری کی تصدیق

امریکی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں بہتری کی تصدیق کی ہے۔

ایس اینڈ پی اعلامیئے کے مطابق پاکستان کی خود مختار ریٹنگز کو ’بی ‘ کیٹیگری قرار دیا گیا ہے، پاکستان کی طویل المدتی اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز ’بی‘ ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی کا کہناہے کہ کورونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے، توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں آئندہ ایک سال تک پوری کی جا سکتی ہیں، جبکہ بیرونی اقتصادی اور مالی ادائیگیوں میں توازن سے پاکستانی ریٹنگز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں