سول سروس کی پہلی خاتون آفیسر نے لاہور اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھال لیا

پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی سول سروس سے تعلق رکھنے والی خاتون آفیسر سیدہ مرضیا زہرہ نے لاہور اسٹیشن کے اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھال لیا۔

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی پہلی خاتون اسٹیشن مینجر سیدہ مرضیا زہرہ کا کہنا ہے کہ وہ محنت، دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔

ریلوے حکام نے کینٹ اسٹیشن لاہور کے اسٹیشن ماسٹر یونس بھٹی سے اسٹیشن مینجر لاہور کا اضافی چارج واپس لیکر اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیا زہرہ کو دیا۔دوسری جانب اسٹیشن ماسٹروں کی یونین سمپارس نے اسٹیشن مینجر کی آسامی پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں