پنجاب حکومت 13اسپیشل اکنامک زون بنارہی ہے، میاں اسلم اقبال

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 13اسپیشل اکنامک زون بنارہی ہے۔پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے صنعتی مراکز بننے سے پنجاب میں صنعتی انقلاب برپا ہوگا، پنجاب سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔اسلم اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا ہمارا ایجنڈاہے، انہوں نے کہا کہ منصوبے لارہے ہیں جن سے بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی

۔انہوں نےکہا کہ 56ارب روپے کے ٹیکس ریلیف پیکج سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی نئی اسکیمیں لائی جا رہی ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں