برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عبدالرزاق داؤد

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ فروری 2020ء میں برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مارچ 2020ء کے ابتدائی دنوں میں بھی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ برقرار رہا، مارچ کے وسط میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ کم ہونے لگا۔مشیرِ تجارت نے بتایا کہ اپریل میں برآمدات بڑھنے کی شرح منفی 54 فیصد رہی، یہ شرح بہتر ہوتے ہوئے مئی میں منفی 33 فیصد ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ جون میں برآمدات کی شرح میں منفی رجحان کم ہو کر صرف منفی 6 فیصد رہ گیا ہے، اب برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔عبدالرازق داؤد کا مزید کہنا ہے کہ برآمدات بڑھنے کی بنیادی وجہ ایکسپورٹ پراڈکٹس کی تنوع اور نئی منڈیوں تک رسائی کی کاوشیں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ تجارت کی افریقہ پالیسی کی وجہ سےافریقی ممالک میں بھی برآمدات بڑھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں