روپے میں دفتر پہونچنا ممکن ہو گیا 20 اپنی کار میں

کراؤن گروپ نے چین کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بارماحول دوست الیکٹرک کار، اسکوٹراور رکشہ متعارف کرادیا، متعارف کردہ الیکٹرک وہیکلزکے استعمال سے ایک کلو میٹر کا فاصلہ صرف ایک روپے25 پیسہ کی لاگت میں طے کیاجاسکتاہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی تعارفی تقریب میں کراؤن کی تمام پرانی اور نئی الیکٹرک وہیکلز کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراؤن گروپ کے چیئرمین فرحان حنیف نے کہا کہ ان کے گروپ نے2ارب روپے کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی ہیں تاہم فور وہیلر الیکٹرک کارکی مینوفیکچرنگ حکومت کی الیکٹرک پالیسی کے اعلان سے مشروط ہے۔
امکان ہے کہ حکومت 2اور 3وھیلرالیکٹرک پروڈکٹس کی پالیسی ایک ماہ میں متعارف کرا دیگی۔ کراؤن موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز میں مارکیٹ لیڈرز برانڈ ہے۔ کراؤن واحد مقامی کنزیومربرانڈ ہے جوعالمی مارکیٹ میں برآمدات کررہا ہے اور صارفین کو بعد ازفروخت خدمات کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ الیکٹرک کار کی قیمت4لاکھ روپے، تھری وہیلرکی قیمت 3لاکھ روپے اور الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت55ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں